ہم جنس پرستوں کی شادی کے لیے فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرارد داد منظور

ہم جنس پرستوں کی شادی کے لیے فنڈ لینڈ کی پارلیمنٹ میں  قرارد داد منظور

ہم جنس پرستوں کی شادی کے لیے فنڈ لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرارد داد منظور

ہیلسنکی ۔۔۔ نیوز ٹائم

فن لینڈ نے عوامی دبائو کے بعد ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس پر شادی کی خواہش رکھنے والے ہم جنس پرستوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے عوام کے دبائو پر ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیئے جانے کی قرار داد کو 105 ووٹوں سے منظور کر لیا جبکہ مخالفت میں 92 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح اب فن لینڈ میں  ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے اور یوں شمالی یورپ کا یہ آخری ملک بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر فن لینڈ کے وزیر اعظم Alexandra Staub کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے بل کا پاس ہونا عوامی طاقت کی  بہترین مثال ہے جبکہ دوسری جانب قراداد کی مخالفت کرنے والی نیشنلسٹ Finns پارٹی نے اسے فن لینڈ کی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اقدار کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply