جنرل Gadi Eisenkot اسرائیل کا نیا آرمی چیف نامزد

جنرل Gadi Eisenkot  اسرائیل کا نیا آرمی چیف نامزد

جنرل Gadi Eisenkot اسرائیل کا نیا آرمی چیف نامزد

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu اور وزیردفاع Moshe Yaalon, نے مسلح افواج کے موجودہ ڈپٹی آرمی چیف جنرل Gadi Eisenkot  کو Benny Gantz’s کے بعد ان کا جانشین نامزد کیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 10 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور وزیردفاع میں نئے آرمی چیف کے نام کے حوالے سے اختلافات تھے تاہم انہوں نے موجودہ ڈپٹی آرمی چیف کو متفقہ طور پر نیا فوجی سربراہ نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف جنرل Benny Gantz’s کے عہدے کی آئینی مدت دو ماہ بعد ختم ہو رہی ہے۔ 54 سالہ جنرل Gadi Eisenkot  ان کی جگہ نئے آرمی چیف بنیں گے۔ جنرل Gadi Eisenkot  اس سے قبل فوج میں کئی اعلی ترین عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان میں کمانڈو یونٹ گولانی کی قیادت کے علاوہ  مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر ان چیف اور فوج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان دنوں وہ چیفس آف اسٹاف میں شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply