سوئس کمپنی کا شمسی طیارہ 2015 ء میں دنیا کا چکر لگائے گا

سوئس کمپنی کا شمسی طیارہ Solar Impulse 2

سوئس کمپنی کا شمسی طیارہ Solar Impulse 2

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک سوئس کمپنی شمسی بیٹریوں سے چلنے والے طیارے Solar Impulse 2  کو مارچ 2015 ء تک دنیا کے سفر پر روانہ کرے گی۔ اس کمپنی نے Solar Impulse 1 بنایا تھا جبکہ مزید جدید سہولیات سے آراستہ Solar Impulse 2 کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ اس طیارے کے پروں کا طول 72 میٹر اور وزن 2.3 ٹن ہے۔ اس کی زمین سے بلندی 21 فٹ ہے۔ اس کے پروں پر 17,200 شمسی بیٹریاں لگی ہیں جو اس کے انجنوں کو چلانے کے لیے توانائی مہیا کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طیارے کی انتہائی رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ کمپنی اس طیارے کو مارچ 2015 ء میں دنیا کے سفر پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ سنگل نشست طیارہ ہو گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا تیارہ کردہ طیارہ پانچ ماہ میں دنیا کے گرد اپنا چکر پورا کر لے گا۔

No comments.

Leave a Reply