یورپی یونین تارکین وطن کی امداد پر پابندی کی حمایت کرے: برطانوی وزیر اعظم

یورپی یونین تارکین وطن کی امداد پر پابندی کی حمایت کرے, برطانوی وزیر اعظم

یورپی یونین تارکین وطن کی امداد پر پابندی کی حمایت کرے, برطانوی وزیر اعظم

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی تارکین وطن کو دی جانے والی حکومتی امداد پر پابندیوں کی تجاویز کی حمایت کرے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی بات نہ سنی گئی تو اس کا نتیجہ کچھ ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کو 2017 ء میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علحیدگی کی افواہوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی تارکین وطن کو حکومتی امداد کے لیے 4 برس کا انتظار کرنا ہو گا، اگر چھ ماہ تک کام نہ مل سکا تو انہیں واپس جانا ہو گا، تارکین کو بیرون ملک مقیم بچوں کے لیے امداد نہیں ملے گی اور اہلخانہ کو برطانیہ لانے کے لیے کچھ شرائط عائد ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تجاویز پر علمدر آمد کے لیے یورپی یونین کے معاہدوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply