تھائی پارلیمنٹ میں کمرشل سروگیسی جرم قرار دینے کا بل منظور

تھائی پارلیمنٹ میں کمرشل سروگیسی جرم قرار دینے کا بل منظور

تھائی پارلیمنٹ میں کمرشل سروگیسی جرم قرار دینے کا بل منظور

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت کمرشل surrogacy یا کرائے کی کوکھ کے کاروبار کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ 177 ارکان نے بل کے حق میں اور 2 نے مخالف میں ووٹ ڈالے۔ واضح رہے کہ کمرشل surrogacy کے ذریعے ایک عورت کسی دوسری پارٹی کا بچہ اپنی کوکھ میں پالتی اور اسے جنم دیتی ہے جبکہ اس کے بدلے میں معقول معاوضہ وصول کرتی ہے۔ بل کے مطابق کمرشل surrogacy میں ملوث افراد کو 10 برس قید اور 6600 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی اس بل پر مزید بحث کرے گی جس کے بعد اسے پھر اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply