چین میں عوامی مقامات، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی

چین میں عوامی مقامات، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی

چین میں عوامی مقامات، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے دارالحکومت میں  عوامی مقامات، دفاتر اورپبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظور دے دی گئی ہے  جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔ تمباکو نوشی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس سے سرطان اور دل کی بیماریوں سمیت متعدد امراض لاحق ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے جہاں دنیا  تمباکو نوشی کے بڑھتے  رجحان کے باعث پریشان ہے تو وہیں  لوگوں کو اس سے چھٹکارا دلانے کی  کوششوں میں بھی مصروف ہے۔ اسی طرح کی ایک کوشش چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  دیکھنے میں آئی جہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوامی مقامات اور دفاتر میں تمباکو نوشی کرنے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق نئے قانون کا اطلاق یکم جون سے ہو گا جس کے مطابق عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ  بلکہ تمباکو نوشی کی تشہیر پر بھی پابندی ہو گی یہاں تک کہ اساتذہ بھی طالب علموں کے سامنے تمبا کو نوشی نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں تمباکو نوشی سے ہر سال تقریباً 10 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 2030 ء تک یہ تعداد تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری جانب تمباکو نوشی پر پابندی کے فیصلے کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply