جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس ایبولا پر قابو پانے کے لیے امداد لیکر جائے گی

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس ایبولا پر قابو پانے کے لیے  امداد لیکر جائے گی

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس ایبولا پر قابو پانے کے لیے امداد لیکر جائے گی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ دفاع Akimori Eto  نے مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پر قابو پانے میں معاونت کے لیے فضائی سیلف ڈیفنس فورس کو حفاظتی لباس لے جانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر دفاع Akimori Eto نے جمعہ کو وزارت اور ایس ڈی ایف کے اعلی حکام کے اجلاس میں یہ حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری اپنی کاوشوں کو مربوط کر رہی ہے اور انہوں نے یہ حکم اقوام متحدہ کی ایک تنظیم کی درخواست کے جواب میں دیا ہے۔ اے ایس ڈی ایف کا طیارہ حفاظتی لباس کے تقریباً 20 ہزار سیٹ پہنچائے گا۔ طیارہ اگلے ہفتے گھانا کے لیے روانہ ہو گا۔ اقوام متحدہ اور دیگر ایجنسیاں یہ سامان متاثرہ ممالک تک پہنچائیں گی۔ جاپانی حکومت کا 7 لاکھ 20 ہزار سیٹس تک تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔ قبل ازاں جاپان تجارتی طیارے کے ذریعے 20 ہزار سیٹ لائبیریا اور سیر ا لیون بھجوا چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply