چین میں گوگل کی جی میل سروس کو بلاک کر دیا گیا

چین میں گوگل کی جی میل سروس کو بلاک کر دیا گیا

چین میں گوگل کی جی میل سروس کو بلاک کر دیا گیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کی ای میل سروس جی میل کو چین میں بلاک کر دیا گیا۔ چین میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے سرگرم گروپ گریٹ فائر کے مطابق چین میں بڑی تعداد میں جی میل ایڈریسز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ گروپ کے ایک اہلکار کے مطابق گوگل کو چین سے بے دخل کرنے اور اس کی بیرون ملک مارکیٹ کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ گوگل کے ترجمان کے مطابق انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کی تو پتاچلا کہ ان کی جانب سے کسی قسم کی غلطی نہیں ہوئی۔ جی میل پر پابندی کے بعد چین میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ای میل کے ذریعے رابطوں میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ اس سروس کو کارپوریٹ ای میل سسٹم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply