برطانیہ کے عظیم رہنما ونسٹن چرچل اسلام قبول کرنے والے تھے، خاندان کے خط میں انکشاف

برطانیہ کے عظیم رہنما ونسٹن چرچل اسلام قبول کرنے والے تھے

برطانیہ کے عظیم رہنما ونسٹن چرچل اسلام قبول کرنے والے تھے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کو نازیوں  اور روس کے پنجوں سے نجات دلانے والے عظیم برطانوی رہنما Winston Churchill کے خاندان نے انکشاف کیا ہے کہ ونسٹن  نہ صرف اسلام سے متاثر تھے بلکہ وہ اسلام بھی قبول کرنے والے تھے۔ برطانوی اخبار میں Winston Churchill کی بھابی Lady Gwendoline Bertie کے  شائع ہونے والے خط نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انہوں نے Winston Churchill کے اسلام کے  حامی ہونے اور مستقبل میں اسلام قبول کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اگست 1907 ء میں Winston Churchill کو لکھے گئے خط میں انہوں نے Winston کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی آپ اسلام قبول مت کریں کیونکہ میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ مسلمانوں بالخصوص ترک حکمرانوں سے بہت متاثر ہو رہے ہیں اورآپ کے جذبات پر اسلام کا غلبہ دیکھ رہی ہوں اور اگر آپ نے اسلام قبول کر لیا تو یہ اس سارے عمل کر سبوتاژ کر دے گا جس کے خلاف آپ جنگ کرتے رہے ہیں۔ خط میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ Winston Churchill پر اسلام کے اثرات ان کے دوست اور شاعر Wilfrid S. Blunt کی وجہ سے تھے جو مسلمانوں کے زبردست حامی تھے اور جب وہ عام محفل میں ہوتے تو عرب لباس زیب تن کرتے۔ خط میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ Winston نے چونکہ سوڈان اور بھارت میں جنگیں کی تھیں اس لیے انہیں مسلم علاقوں کا خاصا تجربہ تھا۔ خط میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ Churchill نہ صرف اسلام اور عیسائت کو برابر کا احترام دیتے تھے بلکہ وہ سلطنت عثمانیہ کی فوجی طاقت اور اس کے پھیلائو کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا کرتے تھے۔ اکتوبر 1940 ء میں جب برطانیہ نازیوں کے خلاف برسر پیکار تھا اس وقت Winston Churchill نے وسطی لندن میں مسجد کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ پائونڈز مختص کئے تاکہ وہ ان مشکل حالات میں مسلمانوں کی حمایت حاصل کر سکیں۔ واضح رہے کہ اس خط کا انکشاف ایک برطانوی مصنف Dr Dockter  نے اپنی کتاب Winston Churchill اینڈ اسلامک ورلڈ کی ریسرچ کے دوران کیا ہے جو جلد منظر عام پر آ جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply