عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 17 افراد ہلاک، 35 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع Taji میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع Taji میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراقی دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع Taji میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق   ضلع تاجی میں خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب زائرین میں  اشیائے خوردونوش تقسیم کی جا رہی تھیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر  زخمیوں کو  قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply