دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے

میلبورن ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران میلبورن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد یہ اعلان کیا ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ فوری طور پر نافذ ہو گی۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آئندہ سال چھ جنوری سے ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کریں گے۔ دھونی نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے بجاے اب وہ ون ڈے اور ٹی 20 پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ دھونی کا بھارت کے کامیاب کپتانوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچی تھی۔ ان کی قیادت میں بھارت نے 27 ٹیسٹ میچوں می کامیابی حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 60 میچوں میں بھارت کی کپتانی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی آئی کے سیکرٹری سنجے پٹیل نے ایک پریس کانفرنس میں دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں یہ معلومات دی ہیں۔ بی سی آئی نے دھونی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ میں تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ میں ان کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں لگایا جا سکتا تاہم رواں سال ان کی بیٹنگ میں کمی نظر آئی ہے اور 17 اننگز میں ان کی اوسط صرف 33 رہی۔ دھونی کی قیادت میں بھارت نے 27 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وکٹ کے پیچھے بھی ان کی چستی پھرتی میں بھی کمی آئی ہے۔ دھونی نے 90 ٹیسٹ کی 144 اننگز میں 16 بار ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 4876 رنز بنائے جس میں چھ سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دھونی کی قیادت میں بھارت میں 2011 ء میں ون ڈے کا ورلڈ کپ اور 2007 ء میں بین الاقوامی ٹوینٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ دھونی نے ٹیسٹ میچ میں 256 کیچ پکڑے

No comments.

Leave a Reply