متوازن زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں، کیٹی

ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی ہومز

ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی ہومز

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی ہومز کا کہنا ہے کہ میں متوازن زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔ انہوں نے کونٹیکٹ میوزک ڈاٹ کام اور ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام سے انٹرویو میں کہا کہ میں متوازن زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں نے پرفیشنل اور عام زندگی دونوں میں توازن قائم رکھا ہوا ہے۔ میں نے یہ کبھی نہیں کیا کہ صرف کام کرتی رہوں اور خود پر توجہ نہ دوں۔ میں ہدایتکاری کے میدان میں ڈرامہ ”آل دی ہیڈ” سے قدم رکھ دیا ہے۔ میں نے اس ڈرامے میں کام بھی کیا ہے۔ میں زندگی میں جذباتی نہیں ہوتی بلکہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتی ہوں۔ میں کیریئر میں زیادہ فلموں میں کام نہیں کیا ہے لیکن میں منتخب و معیاری کام کرتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا اعتماد بحال ہو۔ میں ہفتے میں دو تین بار اپنے کوچ کے پاس جاتی ہوں۔ میں اس وت اپنی بیٹی کی تربیت کی ذمہ داری بھی سرانجام دے رہی ہوں۔ مجھے علم ہے کہ میری بیٹی کو شوبز کا شوق ہے لیکن وہ ابھی بہت چھوٹی ہے۔ میں اپنی شخصیت کو دوبارہ نکھارنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہوں۔ میں یہ بھی کہوں گی کہ یہ آسان کام نہیں ہے۔ تاہم مجھے ماضی کی زندگی پر کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں ہے۔ میں نے جو بھی کیا ہمیشہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ میں اسی وجہ سے ماضی کے بارے میں نہیں سوچتی اور ماضی میں زندہ نہیں رہنا چاہتی اور حال میں زندہ رہنا چاہتی ہوں۔ میری جیز میوزیشن پیٹر سنکوٹی سے دوستی ہو گی ہے۔ ہم ایک ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں۔ وہ میرا بہت خیال رکھتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply