اسرائیلی عدالت نے چھ عرب شہریوں کو قید کی سزا

اسرائیلی عدالت نے چھ عرب شہریوں کو قید کی سزا

اسرائیلی عدالت نے چھ عرب شہریوں کو قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کی عدالت نے چھ عرب شہریوں کو قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔ ان عرب باشندوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 2005 ء میں ایک مسلح یہودی اہلکار کو ہلاک کر دیا تھا۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ عرب شہریوں کی اپنے دفاع کی کوشش میں یہ ہلاکت ہوئی اس لیے اپنی حفاظت میں کیے گئے اقدام پر سزا دینا غیر قانونی ہے۔ واضح رہے اسرائیل کی تصادم اور قبضے پر مبنی پالیسی کی وجہ سے عرب شہریوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔ حیفا ڈسٹرکٹ میں عدالت نے تین عربوں کو دو سال جبکہ بقیہ تین کو گیارہ ماہ سے بیس ماہ تک کی سزا دی ہے۔ اس موقع پر مقامی عربوں نے عدالت کے باہر احتجاج کیا اور سزا سنانے کو غیر منصفانہ قرار دیا ۔ واضح رہے 2005 میں مسلح یہودی نے ایک بس پر فائرنگ کر کے چار عربوں کو ہلاک کیا تھا اس کے ردعمل میں اسے اس انجام سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

No comments.

Leave a Reply