فلپائن میں سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلپائن میں سمندری طوفان کے نتیجے میں  31 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں  سمندری طوفان  کے نتیجے میں  مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے سبب بہت سے مکانات منہدم، سڑکیں اور ہائی ویز تباہ ہو گئیں جبکہ ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ سمندری طوفان  کی وجہ سے مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ  متاثرہ علاقوں میں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ فلپائن میں ہر سال 20 کے قریب طوفان آتے ہیں  جبکہ گزشتہ برس فلپائن میں آنے والا طوفان ملک کی تاریخ کا سب سے بدترین طوفان تھا جس میں 7 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

No comments.

Leave a Reply