ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارے کے ملبے سے 40 سے زائد لاشیں نکال لی گئیں

ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارے کے ملبے سے 40 سے زائد لاشیں نکال لی گئیں

ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارے کے ملبے سے 40 سے زائد لاشیں نکال لی گئیں

سورابایا ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ 3 روز قبل سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے جس کے بعد اس سے 40 سے زائد لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ بمبانگ سوئلستیو کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیر جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں جو ممکنہ طور پر ایئر ایشیا کے مسافر طیارے کی ہو سکتی ہیں جبکہ یہ جگہ اس علاقے کے قریب ہے جہاں طیارے کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے شہری ہوا بازی کے سربراہ جوکو مرجاتموجو کا کہنا تھا کہ جہاز کا دروازہ اور کارگو دروازہ مل گیا ہے جس کے بعد ابھی صرف اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ ان کا تعلق ایئر ایشیا کے جہاز سے ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگا پور جاتے ہوئے بحیر جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے۔

No comments.

Leave a Reply