افغان فورسز کا آپریشن جاری، مزید 36 طالبان جنگجو ہلاک

افغان فورسز کا آپریشن جاری، مزید 36 طالبان جنگجو ہلاک

افغان فورسز کا آپریشن جاری، مزید 36 طالبان جنگجو ہلاک

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی فورسز نے ملک گیر آپریشن کے دوران مزید 36 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مشرقی صوبہ کنٹر کے پولیس چیف جنرل عبد الحبیب سید خیل نے کہا ہے کہ طالبان جنگجوئوں نے صوبے کے ایک اور ضلع نورگیل پر حملہ کیا، جس کے بعد دونوں جانب سے لڑائی شروع ہو گئی، اس دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن جنگجوئوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک 170 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے کہا ہے کہ افغان نیشنل آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ ہلمند، قندھار، کپیسا، نورستان، کنٹر ننگر ہار اور کابل میں میں مشترکہ آپریشن کیا جس میں 36 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ 13 کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن میں افغان نیشنل آرمی کے 8 اہلکار بھی مارے گئے۔ مرنے والے جنگجوئوں میں طالبان کمانڈر پیر محمد اور طالبان کی جانب سے صوبہ کپیسا کے ضلع تکیب کا گورنر ملا عبد العزیز بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران 28 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز ناکارہ بنا دی گئیں جبکہ مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لیے گئے۔ صوبہ ارزگان میں طالبان نے تین ڈاکٹر اور ان کا ڈرائیور اغوا کر لیا۔ صوبہ میدان وردک میں افغان فوج کے ایک اڈے کے قریب خودکش حملے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ کابل پولیس نے ایک 17 سالہ خودکش بمبار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کابل پولیس چیف عبد الرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ گرفتار خودکش بمبار قاری عبد اللہ بغلان کا رہنے والا ہے، اس نے میران شاہ میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب ہزارون نئے رنگروٹس افغان آرمی میں شامل ہوئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز پاسنگ آئوٹ پریڈ میں حصہ لیا جو ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنھبالیں گئے۔

No comments.

Leave a Reply