بنگلا دیشی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی ہے

بنگلہ دیشی کی  جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل اظہر الاسلام

بنگلہ دیشی کی جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل اظہر الاسلام

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلا دیش میں 1971 ء کے واقعات سے متعلق قائم خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور اہم رہنما کو سزائے موت سنا دی ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل اظہر الاسلام  پر 1971 ء کے واقعات  کے دوران اجتماعی قتل، اقدام قتل، زیادتی اور نسل کشی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، ٹریبونل کے جج عنایت الرحیم نے اظہر الاسلام کو 1971 ء میں سیلاب سے متاثرہ ضلع رنگ پور میں 1200 سے زائد افراد کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ 62 سالہ اظہر الاسلام جماعت اسلامی کے 11ویں اور مجموعی طور پر 16ویں شخص ہیں جنہیں خصوصی ٹریبونل نے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔

No comments.

Leave a Reply