ترکی کے ساتھ سونے کی تجارت کا پھر سے آغاز کیا جائے گا: ایران

عائد پابندیاں اٹھنے کے بعد ترکی کے ساتھ سونے کی تجارت پھر سے شروع کر دی جائے گی

عائد پابندیاں اٹھنے کے بعد ترکی کے ساتھ سونے کی تجارت پھر سے شروع کر دی جائے گی

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران نے عندیہ دیا ہے کہ  اس پر عائد پابندیاں اٹھنے کے بعد ترکی کے ساتھ سونے کی تجارت پھر سے شروع کر دی جائے گی۔ اس امر کا اظہار ترکی میں ایرانی سفیر علی رضا نے انقرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔  ایرانی سفیر کے مطابق ایران اور ترکی کے درمیان اگرچہ یہ تجارت اس سطح سے کم ہو گی جہاں سے اس کا سلسلہ منقطع ہوا تھا لیکن پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ از سر نو شروع کر دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیرعلی رضا نے کہا کہ گزشتہ سال 2012 میں رقم کی منتقلی میں دشواریوں کی وجہ سے سونے کی تجارت زیادہ تھی، اب یہ کہنا مشکل ہے کہ اسی طرح صورت حال ہو گی یا پہلے سے مختلف ہو گی۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ترکی اور ایران کے درمیان بہت سے شعبوں میں تجارت ہو سکتی ہے، ہم ان تمام شعبوں میں تجارت کو بحال کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply