دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے لندن کے Heathrow ایئر پورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 7 کروڑ 47 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جس کے بعد دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے سب سے مصروف ترین ایئر پورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ 2013 ء میں سرفہرست رہنے والے لندن کے ہتھیرو ایئر پورٹ سے 6 کروڑ 81 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ دبئی ایئر پورٹ سے 2013 ء میں 6 کروڑ 64 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا اور 2014 ء میں یہ تعداد بڑھ کر 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی جس میں مجموعی طور پر 6.1  فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس اضافے میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر شامل ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سی ای او  کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک ایئر پورٹ کا ڈی ہال کھلنے کے بعد ایئر پورٹ کی گنجائش 9 کروڑ مسافروں تک ہو جائے گی، اور اسی طرح المختوم انٹرنیشنل کی 2022 ء میں تکمیل کے بعد وہاں 12 کروڑ مسافروں کی سالانہ آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔

No comments.

Leave a Reply