ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم
امریکی صدر بارک اوباما مرحوم فرمانروا شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ دورہ بھارت مختصر کر کے صدر براک اوباما اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز السعود نے کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور ریڈ کارپٹ پر ولی عہد شہزادہ مقرن اور وزیردفاع محمد بن نائف نے بھی ان کا خیرمقدم کیا۔ براک اوباما ایئر پورٹ سے شاہی محل کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کریں گے۔