مقبوضہ وادی گولان میں راکٹ حملہ حزب اللہ نے کیا: اسرائیل کا الزام

شام کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر 4 راکٹ حملے کئے گئے تھے تاہم ان میں سے ایک اسرائیلی فوجی تنصیبات کے قریب گرا ہے

شام کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر 4 راکٹ حملے کئے گئے تھے تاہم ان میں سے ایک اسرائیلی فوجی تنصیبات کے قریب گرا ہے

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے کیا ہے۔  مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے عبرانی نیوز ویب پورٹل ”وللا” کو بتایا کہ راکٹ حملہ شام کے اندر سے صدر بشار الاسد کے ایک فوجی اڈے سے کیا گیا جسے حزب اللہ کے جنگجوئوں نے اسرائیل پر کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شام کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر 4 راکٹ حملے کئے گئے تھے تاہم ان میں سے ایک اسرائیلی فوجی تنصیبات کے قریب گرا ہے۔ اسرائیل میں گرنے والا راکٹ 177 ملی میٹر دھانے کی توپ سے کیا گیا ہے۔  شام سے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے شام کے اندر20 مارٹر گولے پھینکے۔  خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیل نے شام کے سرحدی شہر القنیطرہ میں فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کے 6 اہم رہنمائوں کو شہید کر دیا تھا جس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کو سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا کہ گذشتہ روز کا راکٹ حملہ حزب اللہ کی اپنے ارکان کی شہادت کے خلاف جوابی کارروائی ہو سکتی ہے۔  گذشتہ روز مقبوضہ وادی گولان میں ایک راکٹ حملہ ہوا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply