فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین اور بنیادی مسئلہ ہے حل ناگزیر ہو چکا: ایران

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین اور بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز تہران میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد جبرائیل سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی امنگوں اور مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثنا پرتگال کے وزیر خارجہ José Caeiro da Mata سے گفتگو  کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور پرتگال یورپ و مشرق وسطیٰ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس وقت مشرق وسطیٰ اور یورپ سمیت پوری دنیا تشدد و دہشتگردی کے خطرے سے دوچار ہے اس لئے اقوام متحدہ عالم اور دنیا کے تمام رہنمائوں کو چاہئے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ پرتگال کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کی اور تہران اور لزبن کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو ماضی سے کہیں زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون پر تیار ہیں۔

No comments.

Leave a Reply