امریکی سینیٹ: ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل مارچ تک موخر

امریکی سینیٹر  Robert Menendez

امریکی سینیٹر Robert Menendez

امریکی سینیٹر  Robert Menendez نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بل کو مارچ تک موخر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل کی حمایت میں ڈیمو کریٹس کو بھی قائل کر لیں گے۔ امریکی سینیٹر Robert Menendez نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے تین راستے ہیں پہلا راستہ فوجی، دوسرا راستہ ایٹمی ایران کو تسلیم کرنا اور تیسرا راستہ یہ ہے کہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی لانے کی دو تجاویز پیش کی ہیں پہلی تجویز سینیٹر  Mark Kirk جبکہ دوسری تجویز سینیٹر  Robert Menendez کی تیارہ کردہ ہے۔ دونوں سینیٹرز کا کہنا ہے کہ جولائی میں معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے انرجی سیکٹر پر پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں۔

No comments.

Leave a Reply