آئی سی سی ورلڈکپ 2015 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92 رنز سے شکست دے دی

ملبیورن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ورلڈ کپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔  سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ بنگلہ دیش کے بائولر سری لنکا کے بلے بازوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔ سری لنکا کی واحد وکٹ 24 ویں اوور میں گری جب Thirimanne 78 گیندوں پر 52 رنز بنا کر Rubel Hossain کی گیند پر Taskin Ahmed کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ Tillakaratane Dilshan اور Kumar Sangakkara نے بنگلہ دیشی بائولر کی خوب خبر لی اور 210 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت سری لنکن ٹیم ے 332 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ کی زینت بنایا۔ Tillakaratane Dilshan نے 146 گیندوں پر 161 جبکہ  Kumar Sangakkara نے 76 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بلے بازی شروع کی تو اننگ کی دوسری ہی گیند پر Malinga نے Tamim Iqbal کی وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیشی ٹیم اس ابتدائی نقصان کے بعد کسی بھی موقع پر سنھبل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئی۔ Sabbir Rahman 53، Shakib Al Hasan  46 اور Mushfiqur Rahim 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 240 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ Malinga نے 3 جبکہ Suranga Lakmal اور Tillakaratane Dilshan نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ Tillakaratane Dilshan کو 161 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکا مجموعی طور پر 4 پوائنٹس حاصل کر کے گروپ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش 3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply