مونیکا بیلوچی جیمز بانڈ کی نئی فلم میں کاسٹ، بانڈ گرل بنیں گی

 اطالوی ماڈل اور اداکارہ Monica Bellucci

اطالوی ماڈل اور اداکارہ Monica Bellucci

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم جیمز بانڈ Spectre کے لیے اطالوی ماڈل اور اداکارہ Monica Bellucci کو  Bond girl  کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ Monica فلم Spectre میں اب اداکار  Daniel Craig کے مقابل نظر آئیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ڈائریکٹر Sam Mendes نے حسین و جمیل 50 سالہ Monica کو بلا کر ان سے ان کے کردار کے بارے میں تفصیلی بحث کی ہے۔ Monica اب تک بانڈ گرل بننے والی ایکٹریسز میں سب سے زیادہ عمر کی ہیں۔ ان کے انتخاب کے اعلان سے قبل یہ زبان زد عام تھی کہ  Spectre میں اداکارہ Judi Dench کو لیا جا رہا ہے۔ Monica نے اس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کو جب Sam Mendes نے بلایا تو انہیں یقین نہیں آیا تھا کیونکہ وہ سوچ رہی تھیں کہ جیمز بانڈ فلموں میں ایک 50 سالہ ہیروئن کا کیا کام یا کیا مجھے Judi کو ہٹا کر لیا جا رہا ہے اگر ہاں تو کیوں؟ بھلا میرا اس فلم میں کیا کام لیکن سام نے تمام سوالوں کا جواب ایک ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مرتبہ جیمز بانڈ سلسلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلم کے لیے پختہ عمر کی ہیروئن درکار ہے، یہ ایک انقلابی تبدیلی ہو گی اور اس کے لیے تم سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔ Bellucci نے سام کو بڑی عمر کی ایکٹریسز کے لیے ہیرو قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کو اس ہم فلم میں کاسٹ کر کے تمام بڑی عمر کی ہیروئنز کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اب اس نئی جیمز بانڈ فلم میں اٹالین اداکارہ Monica Bellucci اور Daniel Craig مرکزی کردار میں جبکہ ڈبل آسکر ایوارڈ Christoph Waltz  اور فرانسیسی اداکار  Léa Seydoux بھی اہم کاسٹ میں شامل ہیں اور فلم شوٹنگ اب لندن، روم اور آسٹریا کے اونچے پہاڑوں پر کی جا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply