کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: جنرل راحیل شریف

پاکستان کے  آرمی چیف جنرل  راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے دورے پر

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے دورے پر

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سے علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے اور ایسی کارروائیوں کا مقصد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مہم سے توجہ ہٹانا تاہم کوئی شک میں نہ رہے کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوجی کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کو سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کا دورہ کیا اور اس علاقے میں گئے جو کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا انہوں نے علاقے میں تعینات فوجی جوانوں اور مقامی آبادی کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند جذبے اور عزم کو سہراہا اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے مسلسل کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے وہ دہشت گردی کے خلاف مہم سے پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا اور اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو متاثر کر رہا ہے آرمی چیف کو ورکنگ بائونڈری کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ذہن میں کوئی شک نہیں رہنا چاہئے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر ہونے والی کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ گائوں کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پوری اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے۔ اس قبل سیالکوٹ پہچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے ان کا استقبال کیا۔

No comments.

Leave a Reply