گزشتہ 45 برس کے دوران 2014ء دہشت گردی کے حوالے سے بد ترین سال رہا، رپورٹ

سربراہ نیشنل انٹیلی جنس James Clapper

سربراہ نیشنل انٹیلی جنس James Clapper

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی دہشت گردی گزشتہ 45 برس کے دوران عروج پر رہی اور سال 2014ء اس دوران تاریخ کا خوفناک ترین سال ثابت ہوا۔ سربراہ نیشنل انٹیلی جنس James Clapper نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ  یونیورسٹی آف میری لینڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  2013ء کے دوران دنیا بھر میں دہشتگردوں کے 11 ہزار 500 حملوں کے دوران 22 ہزار افراد مارے گئے لیکن سال 2014 ء کے صرف ابتدائی 9 ماہ میں 13 ہزار حملے ہوئے جس میں 31 ہزار افراد کی موت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ان حملوں میں نصف حملے اور ہلاکتیں عراق، پاکستان اور افغانستان میں ہوئے جبکہ جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ پوری دنیا میں خون ریز حملوں اور دہشت گردی میں سرفہرست رہی۔ دوسری جانب دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل Michael Flynn کے مطابق 180 امریکی باشندوں نے خطے میں لڑنے کے لئے سفر کیا جبکہ 3400 سے زائد  جنگجوئوں نے عراق اور شام کا سفر کیا۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری اپنے شہریوں کی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل علم نہیں کہ خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث امریکی شہریوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ سواضح رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے باوجود امریکی شہریوں کے لئے خطرات کم ہو گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply