جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ سے برطانوی شہزادے کی ملاقات

جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ  سے  برطانوی شہزادے کی  ملاقات

جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ سے برطانوی شہزادے کی ملاقات

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہنشاہ Akihito اور ملکہ Michiko نے شاہی محل میں ظہرانے پر برطانوی Prince William کا خیر مقدم کیا۔  ڈیوک آف کیمبرج جاپان کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آخری بار جاپان کے شہنشاہ و ملکہ سے 3 سال قبل ملاقات کی تھی، جب وہ ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ گئے تھے۔ شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر برطانوی شہزادے کا استقبال کیا۔ شہزادے نے دعوت دیئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا، مسکرائے اور کچھ گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق ظہرانے کے موقع پر انہوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک دوستانہ بات چیت کی۔  Prince William بعد ازاں جاپانی ولی عہد کے محل گئے۔ شہزادہ  Naruhito نے بھی برطانوی شہزادے ولیم کا استقبال کیا۔ Prince William اکیلے جاپان کے دورے پر آئے ہیں۔ ان کی اہلیہ کیتھرین کے ہاں اپریل میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply