آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 : سری لنکا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے اور پاکستان نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویلنگٹن، برسبین ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکن بلے بازوں کی بمباری سے گوروں پر لرز طاری، آئی لینڈرز نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں 310 رنز کا بڑا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے مشکلات میں گھری انگلش ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان  Eoin Morgan  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور Joe Root کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے، Joe Root نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 121 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ Ian Bell نے 49 اور Jos Buttler ناقابل شکست 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ Moeen Ali  15، Gary Ballance 6،  Eoin Morgan  27 اور James Taylor  25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی طرف سے Lasith Malinga ، Suranga Lakmal ، Angelo Mathews ، Tillakaratne Dilshan ،  Rangana Herath اور Thisara Perera نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف Lahiru Thirimanne  اور Kumar Sangakkara کی شاندار سنچریوں کی بدولت 47.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ پر 212 رنز کی باقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح دلوا دی۔ Lahiru Thirimanne  نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 139رنز بنائے جبکہ Kumar Sangakkara نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی Tillakaratne Dilshan تھے، جو 44 رنز بنا کر Moeen Ali  کی گیند کا نشانہ بنے۔ Kumar Sangakkara کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں تیسری شکست ہے اور اس کے کوراٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں جبکہ سری لنکا کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد 20 رنز سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق برسبین کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں MISBAH-UL-HAQ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے سامنے شدید مشکلات کا شکار نظر آئی۔ مصباح الحق کے سوا کسی بلے بازنے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی اور آخر میں وہاب ریاض کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی پاکستان 7 وکٹوں پر 235 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکا۔ وہاب نے 46 گیندوں پر 54 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی۔ پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز نہ دے سکے۔ پہلی دو وکٹیں 4 رنز پر گر گئیں جب NASIR JAMSHED ایک اور AHMED SHEHZAD بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔ MISBAH-UL-HAQ  اور HARIS SOHAIL نے انتہائی محتاط انداز اپنایا اور 15 اوورز میں 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب زمبابوے کے سپنر سکندر رضا نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر حارث کو آئوٹ کر دیا۔ انہوں نے 27 رنز بنائے ، UMAR AKMAL 33۔ SHAHID AFRIDI صفر پر آئوٹ ہو کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ دوسرے اینڈ میں موجودہ MISBAH-UL-HAQ  ساتھیوں کی پویلین واپسی کا منظر دیکھتے رہے لیکن اپنی جگہ ثابت قدم رہے، انہوں نے صہیب مقصود کے ساتھ 28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 155 کے مجموعے پر صہیب بھی 21 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ مصباح اور WAHAB RIAZ کی ساتویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے مصباح الحق 73 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، WAHAB RIAZ نے اختتامی اوورز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 235 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے  TENDAI CHATARA نے 3 اور SEAN WILLIAMS نے 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 215 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ برینڈن ٹیلر 50، کپتان Chigumbura 35 اور SEAN WILLIAMS 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ CHAMU CHIBHABHA 9، SIKANDAR RAZA 8، HAMILTON MASAKADZA 29 ، CRAIG ERVINE 14، SOLOMON MIRE 8، TAWANDA MUPARIWA صفر اور TINASHE PANYANGARA 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ MOHAMMAD IRFAN اور WAHAB RIAZ نے 4،4 جبکہ RAHAT ALI نے ایک وکٹ حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply