ورلڈ کپ 2015: سیمی فائنل میں بھارت کو شکست، فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا

سیمی فائنل میں بھارت کو شکست آسٹریلیا  ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سیمی فائنل میں بھارت کو شکست آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی ۔۔۔ نیوز ٹائم

Michael Clarke نے ایک ہی وار سے فتوحات کے لیے مشہور بھارتی کپتان Mahendra Singh Dhoni کا بت گرا دیا، ورلڈ کپ 2105ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست، ورلڈ کپ ایشیا کے ہاتھوں سے نکل گیا، میگا ایونٹ کا فانئل میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان Michael Clarke نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر 12 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تاہم دوسری وکٹ پر Aaron Finch  اور Steve Smith کے درمیان 182 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور Steve Smith سنچری بنا کر 105 رنز پر آئوٹ ہوئے، تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی Glenn Maxwell تھے جو 14 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ Aaron Finch 81، JAMES FAULKNER 21، SHANE WATSON 28 رنز بنا سکے آخری اوورز میں Mitchell Johnson نے 9 گیندوں پر   27 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 328 تک پہنچا دیا۔ بھارت کی جانب سے Umesh Yadav نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ Mohit Sharma نے 2 اور R Ashwin نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں  بھارت کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ Shikhar Dhawan  45، Virat Kohli 1، Rohit Sharma 34، SURESH RAINA 7، AJINKYA RAHANE 44، RAVINDRA JADEJA 16، R Ashwin 5، جبکہ Mohit Sharma اور Umesh Yadav بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے، کپتان Mahendra Singh Dhoni کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 233 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ Mahendra Singh Dhoni نے 65 رنز بنائے، JAMES FAULKNER  نے 3، Mitchell Johnson اور Mitchell Starc نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاندار بلے بازی پر Steve Smith کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply