امریکہ کے بعد برطانیہ بھی شامی باغیوں کی تربیت کے لیے تیار

امریکہ کے بعد برطانیہ بھی شامی باغیوں کی تربیت کے لیے تیار

امریکہ کے بعد برطانیہ بھی شامی باغیوں کی تربیت کے لیے تیار

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے بعد اب برطانیہ نے بھی شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف سرگرم اعتدال پسند باغیوں کو ترکی کی سرزمین پر عسکری تربیت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اعتدال پسند اپوزیشن کی عسکری ٹریننگ کا مقصد شام میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے خطرے کا تدارک کرنا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع Michael Fallon نے کہا ہے کہ ان کا ملک شامی باغیوں کو ترکی میں عسکری تربیت فراہم کرنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دولت اسلامی کے بڑھتے خطرے اور صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی انقلاب کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اعتدال پسند قوتوں کی معاونت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام اور عراق میں ایک ایسی اعتدال پسند فوج تیار کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دولت اسلامیہ جیسے گروپوں کی سرکوبی کر سکے۔ برطانوی وزیر دفاع Michael Fallon نے کہا کہ ابتدائی طور پر ان کے 75 فوجی ماہرین عسکری تربیت کی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری ماہرین عراق میں پہلے سے موجود ہیں جو عراقی فوج کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply