فرانسیسی کمپنی بیت المقدس میں ٹرین منصوبے سے دستبردار

فرانسیسی کمپنی بیت المقدس میں ٹرین منصوبے سے دستبردار

فرانسیسی کمپنی بیت المقدس میں ٹرین منصوبے سے دستبردار

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیت المقدس میں فلائی اوور ٹرین پروجیکٹ کا ٹھیکا حاصل کرنے والی فرانسیسی تعیمراتی فرم ”سافاگ” نے حکومتی دبائو کے بعد منصوبے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار ”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ اور مالیات نے تعمیراتی کمپنی کو منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر متنبہ کرتے ہوئے فلائی اوور ٹرین پروجیکٹ سے علیحدگی کا حکم دیا تھا۔ اخبار کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تین ہفتے قبل فرانسیسی کمپنی نے بیت المقدس فلائی اوور ٹرین منصوبے پر کام شروع کیا تو اس کی سخت مخالفت سامنے آئی تھی۔ منصوبے کے سیاسی، تعیمراتی اور ماحولیاتی پہلوئوں سے کئی قسم کے اعتراضات کیے گئے تھے جس کے بعد پیرس وزارت خارجہ ار مالیات نے کمپنی کو منصوبے سے علیحدگی کا حکم دیا تھا۔ فرانسیسی اخبار ”لوفیگارو” کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو ایک مراسلے میں مشرقی یروشلم میں متازعہ اسرائیلی ٹرین منصوبے کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کا ٹھیکہ فرانسیسی کمپنیوں نے لے رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply