پاک بھارت جوہری ٹکرا کا خطرہ برقرار ہے، امریکی تھنک ٹینک

پاک بھارت جوہری ٹکرا کا خطرہ برقرار ہے، امریکی تھنک ٹینک

پاک بھارت جوہری ٹکرا کا خطرہ برقرار ہے، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری ٹکرا کا خطرہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے اس بات کا انکشاف کیا کہ دونوں ممالک بار بار میزائل تجربات کرتے رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں دونوں ممالک نے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت والے میزائل کا کامیاب تجربات کیے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے خطے میں جوہری تصادم کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے پاس زیادہ جوہری ہتھیار ہیں اور ان جوہری ہتھیارں کی وجہ سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ بھی شروع ہو چکی ہے، حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply