بولنے والے جاپانی روبوٹ کی کامیاب خلائی سفر کے بعد واپسی

بولنے والے جاپانی روبوٹ ''کیروبو''

بولنے والے جاپانی روبوٹ ”کیروبو”

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی ماہرین کا تیار کردہ دنیا کا پہلا بولنے والا روبوٹ اپنے خلائی سفر کے بعد واپس زمین پر آ گیا ہے۔ ” Kirobo” نامی اس خلاء باز روبوٹ کو 18 ماہ قبل خلاء بازوں کے ساتھ انٹرنیشنل Space Station بھیجا گیا تھا۔ 34 سینٹی میٹر قد و قامت والے اس روبوٹ میں بولنے اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے جس کا عملی مظاہرہ اس روبوٹ نے ٹوکیو میں  Space  میں جانے سے قبل اپنی رونمائی کے موقع پر پیش کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ خلاء میں اس روبوٹ کی ذمہ داری کسی جسمانی مشقت کے بجائے خلا بازوں کے لیے ایک دوست کی تھی اور اس مقصد کے لیے اسے تیار کیا گیا تھا۔ ”Kirobo” کے کامیاب مشن اور واپسی کے بعد دوسرے 34 سینٹی میٹر لمبے خلاء باز روبوٹ ” Mirata” کو بھی عنقریب انٹرنیشنل  Space Station  روانہ کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply