روس کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: روسی صدر

روسی صدر  Vladimir Putin

روسی صدر Vladimir Putin

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر  Vladimir Putin نے گزشتہ روز سلامتی سے وابستہ اعلیٰ اہلکاروں کو بتایا ہے کہ روس کو پختہ ہونا ہو گا، جبکہ انھوں نے مغربی ملکوں پر الزام لگایا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ملکی سلامتی کے مرکزی ادارے، فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے اعلیٰ حکام سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی صورت حال میں جس میں روس کا قرب و جوار شامل ہے بہتری آئے گی۔  روسی صدر کے مطابق حالات میں بہتری آئے گی، اِس لیے نہیں کہ ہم ہمیشہ رعایتیں دیتے رہیں گے، جھکتے رہیں گے، کسی کے سامنے بچوں کی طرح بات کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حالات میں صرف تبھی بہتری آئے گی، جب ہم پختہ ہوں گے۔ مغرب کے ساتھ اپنے ملک کے کشیدہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کی آزادانہ پالیسی اور یوکرائن سمیت مشکل میں گھرے لوگوں کی مدد کی کوشش کرنا ایسا معاملہ ہے کہ جس سے ہمارے ساتھیوں اور ساجھے داروں کو عام طور پر صاف تکلیف ہوتی ہے۔ روس نے ایک برس قبل یوکرائن کے جزیرہ نما کرائیمیا کو ضم کر دیا تھا اور ملک کے مشرقی حصے میں علحیدگی پسندوں کی مدد جاری رکھی ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے امریکہ اور یورپی یونین کے ملکوں نے روسی حکام اور کاروباری اداروں پر تعزیرات عائد کی ہیں۔ پیوٹن نے مغربی انٹیلی جنس اداروں پر الزام لگایا کہ حکومت کی ساکھ خراب کرنے اور اندرونی حالات میں عدم استحکام کے ارادے سے وہ عام لوگوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی عزائم رکھنے والے گروہوں کے حلقوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ2016ء میں روس میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات اور 2018ء کے صدارتی انتخابات کو مدِنظر رکھتے ہوئے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ 2012ء میں روس کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر  Vladimir Putin نے ایک بل پر دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دیا ہے، جس کے تحت ایسی غیر سرکاری تنظیموں کو وزارتِ انصاف میں غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر درج کیا جائے گا، جن کے بارے میں یہ گمان ہو کہ وہ سیاسی حرفت میں ملوث ہیں، انھیں ہر 3 ماہ کے بعد رپورٹ جمع کرانی ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply