ایرانی ایٹمی پروگرام پر 31 مارچ تک معاہدہ ممکن ہے: امریکی حکام

سوئٹرز لینڈ کے شہر لوزان میں ایٹمی پروگرام  کے بارے میں مذاکرات جاری  ہیں

سوئٹرز لینڈ کے شہر لوزان میں ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ اس کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں معاہدہ 31 مارچ کی ڈیڈ لائن پوری ہونے سے پہلے ممکن نظر آنے لگا ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری تہران کے ساتھ ان مذاکرات میں معاملات کی تہہ تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ سوئٹرز لینڈ کے شہر لوزان میں ان مذاکرات میں جان کیری ایران پر زور دیں گے کہ وہ آئندہ منگل تک ایک حتمی معاہدے کے بنیادی خاکے پر راضی ہو جائے۔ اس کے بدلے ایران کے خلاف عالمی پابندیوں میں نرمی کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہکار کے مطابق واشنگٹن کو کافی حد تک یقین ہے کہ 31 مارچ تک اس معاہدے کے بنیادی ڈھانچے پر اتفاق ہو جائے گا۔ قبل ازیں اس ہفتے چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ایرانی وزیر خارجہ جواد طریف پر جوہری معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply