بنگلہ دیش: اپوزیشن نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے گزشتہ روز منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے گزشتہ روز منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے

ڈھاکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے گزشتہ روز منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن کے مطابق ان انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے دو بڑے شہروں ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ اس جماعت کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے آغاز سے چار گھنٹے بعد کیا گیا۔ اس جماعت کا موقف ہے کہ حکمران جماعت عوامی لیگ ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی میں مصروف ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سیاسی طور پر عدم استحکام کے شکار بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت اس اعلان سے سیاسی مفاہمت کی راہ مزید مسدور ہو گئی ہے۔ ان انتخابات کو وزیر اعطم حسینہ واجد کی کی مقبولیت کے ایک امتحان کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے مطابق حکمران جماعت آمرانہ طرز حکومت میں مصروف ہے۔

No comments.

Leave a Reply