امریکہ: سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے، بالٹیمور میں ایمرجنسی

سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے، بالٹیمور میں ایمرجنسی

سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے، بالٹیمور میں ایمرجنسی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست میری لینڈ کے سب سے بڑے شہر بالٹیمور میں ایک ساہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد وہاں ہنگامی صورت حال (ایمرجنسی نافذ کرنے) کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے آخری رسومات کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، جلائو گھیرائو،پتھرائو اور لوٹ مار کے واقعات ہوئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، شہر میں ایک ہفتے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ متاثرہ علاقے میں 5000 نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بالٹیمور میں سنیچر کو احتجاجی مظاہرہ سینڈ ٹائون کی ایک ہائوسنگ سکیم سے شروع ہوا جہاں پولیس نے 12 اپریل کو سیاہ فام شہری فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا اور 19 اپریل کو اس کی دوران حراست ہلاکت ہو گئی تھی۔ گزشتہ شب ایک زیر تعمیر عمارت شعلوں میں نظر آئی جبکہ اس سے قبل مظاہرے میں درجنوں افراد اور پولیس میں تصادم ہوا۔ حکام کے مطابق اس میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ سیاہ فام فریڈی گرے 19 اپریل کو پولیس کی تحویل میں ہلاک ہو گیا جس کی آخری رسومات ادا کی گئیں بعد میں مشتعل نوجوان شہر کی سڑکوں پر پھیل گئے۔ انہوں نے مختلف اشیاء کو آگ لگا کر ٹریفک معطل کر دی۔ متعدد دکانیں لوٹ لیں، املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی گاڑیاں توڑ دیں جن میں ایک پولیس کار بھی تھی۔ ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مشتعل نوجوانوں نے پتھرائو کیا جس سے سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزارت انصاف اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ فریڈی گرے کی ریڈھ کی ہڈی میں کہاں  اور کب چوٹ آئی تھی۔ حکام نے اس معاملے میں 6 پولیس افسروں کو معطل کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply