نیپالی وزیر اعظم نے 10 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

نیپالی وزیر اعظم نے 10 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

نیپالی وزیر اعظم نے 10 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

کھٹمنڈو ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیپال میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4300 سے زائد ہو گی ہے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ابتدائی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے نیپال کے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً 156 لاکھ افراد کو خوراک اور مدد کی ضرورت ہے۔ نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان لکشمی دھکل نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 ہو چکی ہے، جبکہ 8 ہزار افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ نیپال اور اس کے گرد و نواح  میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جبکہ نیپالی وزیر اعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم Sushil Koirala نے بین الاقوامی برادری سے متاثرین کو ٹینٹ اور ادویات فراہم کرنے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نیپال کے لیے ایک امتحان اور بہت مشکل گھڑی ہے۔

No comments.

Leave a Reply