دبئی میں پانی کے اندر ہوٹل، ایک رات کا کرایہ سوا 8 لاکھ

دبئی میں پانی کے اندر ہوٹل

دبئی میں پانی کے اندر ہوٹل

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پانی کی تہہ میں مچھلیوں کے ساتھ نیند کے مزے لینے کے خواہشمند حضرات کے لیے خوشخبری ہے کہ دبئی میں پانی کے اندر ایک ایسا ہوٹل بنایا گیا ہے جس کے کمروں کی دیواریں شیشے کی ہیں اور اس کے ارد گرد پانی میں موجود سمندری حیات آپ کو چلتی پھرتی نظر آئے گی۔ یہ ہوٹل دنیا کی ان چند جگہوں میں سے ایک ہے جہاں آپ مچھلیوں کے ساتھ سونے کے احساس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ جگہ ہنی مون منانے والے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے خاص دلچسپی رکھتی ہے۔ اس ہوٹل کی تین منزلیں ہیں۔ یہاں ایک رات کا کرایہ سوا 8 لاکھ روپے تک ہے۔ ہوٹل کے ہیڈ سرونٹ دنیش راج نے بتایا کہ اس ہوٹل میں گاہکوں کی غیر متوقع خواہشات بھی پوری کی جاتی ہیں جیسے ایک گاہک نے فرمائش کی کہ اس کمرے میں ایک اونٹ بھی چاہیے۔ انتظامیہ نے اس گاہک کو فوری طور پر اونٹ مہیا کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply