سعودی شاہ سلمان نے ولی عہد اور وزیر خارجہ کو منصب سے برطرف کر دیا

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد شہزادہ Muqrin بن عبد العزیز بن سعود اور وزیر خارجہ Saud Al-Faisal کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ سعودی ٹی وی کے مطابق بادشاہ نے وزیر داخلہ اور نائب ولی عہد شہزادہ Mohammed bin Nayef کو شہزادہ Muqrin اور اپنے بیٹے شہزادہ Mohammed bin Nayef کو شہزادہ Saud Al-Faisal کی جگہہ ان عہدوں پر فائر کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پر جاری کیے گئے شاہی فرمان میں کہا گیا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شہزادہ مقرن کی طرف سے ولی عہد کا منصب چھوڑنے کی خواہش پر عمل کیا جائے۔ شہزادہ Mohammed bin Nayef کو ولی عہد مقرر کیا جاتا ہے جبکہ وزارت داخلہ سمیت سیاسی و سلامتی کونسل کے سربراہ کے عہدوں پر بدستور فائز رہیں گے۔ رواں سال 23 جنوری کو سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال کے بعد 79 سالہ سلمان بن عبد العزیز نے بادشاہت سنبھالی تھی اور اس کے بعد انھوں نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر رد و بدل کی تھی۔ 69 سالہ شہزادہ Muqrin سعودی عرب کے بانی بادشاہ عبد العزیز بن سعود کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ شہزادہ بن Mohammed bin Nayef عبد العزیز کے پوتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کیے گئے شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے وزیر دفاع بھی ہیں۔ شاہ سلمان نے گزشتہ 40 سال سے وزیر خارجہ کے منصب پر فائز شہزادہ سعود الفیصل کی جگہ واشنگٹن میں سعودی سفیر Adel al-Jubeir کو مقرر کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی میں جاری شاہی فرمان میں کہا گیا کہ سعود الفیصل نے اپنی صحت کی بنیاد پر اس منصب سے علیحدگی کا کہا تھا۔ انھیں سعودی فرمانروا کا خصوصی ایلچی اور مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے تیل کے سرکاری ادارے ارامکو کے سربراہ خالد الفالح کو ملک کو وزیر صحت مقرر کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply