ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہیں، امریکا

امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

نیو یارک، تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہے جس سے دنیا کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ ادھر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران حساس ایٹمی معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کہیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کے حق میں نہیں۔ اگر امریکا اور اتحادی ممالک ایران کے ساتھ مذاکرات کی حدود کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایٹمی ہتھیاروں کے لیے خام مال کی رسائی کے تمام راستے نہ صرف بند کیے جا سکتے ہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی اعتماد میں لیا جا سکتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام مکمل پرامن ہے۔ دوسری جانب اپنے خطاب میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کر لیے ہیں لیکن ایران کو معلومات شفاف بنانا ہوں گی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایٹمی معاملے سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن سید حسنین موسویان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اور ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی اتفاق رائے تک پہنچ بھی جائیں تو پسندیدہ فیصلہ نہیں ہو گا عالمی طاقتوں نے دنیا کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ملک میں جوہری افزودگی کو اصولی طور پر قبول کر لیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کو اقوام متحدہ کی سب سے بڑی ترجیح قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply