اسرائیل کو 1967ء سے قبل کی پوزیشن پر واپس جانا ہو گا: ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu

ترک وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے لیے 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں کو شامل کرنا ہو گا۔ اس کے بغیر فلسطینی ریاست کا تصور ممکن نہیں۔ نیز بیت المقدس ہی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو گا۔  مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے ”او آئی سی” کے وزرا خارجہ  اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے معاملے میں الجھنیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر اسرائیل کو 1967ء سے پہلے والی پوزیشن پر جانا ہو گا اور بیت المقدس پر قبضہ ختم ہو گا۔ ترک وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu کا کہنا تھا کہ شام میں پچھلے 4 سال سے جاری مسلح بغاوت اور اس کے نتیجے میں شامی فوج کے اپنی قوم پر مظالم انسانی المیہ ہے۔ صدر بشار الاسد کے اپنی قوم کے خلاف جرائم تمام حدودں کو پھلانگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات ہی شام کے بحران کا حل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply