جاپان نے اولمپکس کی تیاری کے لئے قانون کی منظوری دیدی

ٹوکیو اولمپکس 2020

ٹوکیو اولمپکس 2020

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی پارلیمان کے ایوانِ بالا نے 2020ء کے اولمپکس اور پیرالمپکس کی تیاری کے لئے خصوصی اقدامات کے ایک قانون کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان نے بدھ کے روز ایک مکمل اجلاس میں اکثریتی ووٹ سے اِس قانون کی منظوری دی۔ اِس قانون کے تحت  کھیلوں کی تیاری کے لئے ایک حکومتی ٹاسک فورس تشکیل دی جائی گی جو مالی سال 2020ء کے اختتام تک کام کریں گی۔ یہ ٹاسک فورس کابینہ وزرا پر مشتمل ہو گی اور اِس کے سربراہ وزیرِ اعظم ہوں گے۔ اِس کی ذمہ داریوں میں اولمپکس اور پیرالمپکس کھیلوں کی تیاری کے لئے بنیادی پالیسیاں بنانا شامل ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply