یورپی یونین میں رہنا ہے کہ نہیں؟ برطانیہ میں 2017ء کو ریفرنڈم

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے یہ بات روایت کے مطابق نئی حکومت کے منصوبے کو ارکان پارلیمان کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتائی

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے یہ بات روایت کے مطابق نئی حکومت کے منصوبے کو ارکان پارلیمان کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتائی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا علیحدگی کے لیے ریفرنڈم 2017ء کے اختتام سے قبل کرایا جائے گا۔ برطانوی ملکہ Elizabeth II نے یہ بات روایت کے مطابق نئی حکومت کے منصوبے کو ارکان پارلیمان کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتائی۔ ملکہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر دوبارہ سے گفت وشنید کرے گی۔ ان کے مطابق نئی برطانوی حکومت تمام رکن ریاستوں کے مفاد کی خاطر یورپی یونین میں اصلاحات پر زور دیتی رہے گی۔ ملکہ کی یہ تقریر برطانیہ کی قدامت پسند حکومت کی جانب سے لکھی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply