انجیلا مرکل پہلے، ہلیری دوسرے، بل گیٹس کی اہلیہ دنیا کی تیسری بااثر خاتون

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل

جرمنی چانسلر انجیلا مرکل

ہیلری کلنٹن دوسرے نمبر پر

ہیلری کلنٹن دوسرے نمبر پر

 

بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس  تیسرے نمبر پر

بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس تیسرے نمبر پر

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

فوربز میگزین نے 2015ء کے لیے دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کی 100 بااثر خواتین کی میں جرمنی کی چانسلر Angela Merkel  9ویں بار پہلے نمبر پر آئی ہیں۔ واضح رہے کہ فوربز نے 2004ء سے دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کرنا شروع کی تھی۔ 2015ء کی فوربز کی فہرست میں Hillary Clinton دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ تیسرے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی Bill Gates کی اہلیہ Melinda Gates ہیں، چوتھے نمبر پر امریکہ کے Federal Reserve کی سربراہ Janet Yellen ہیں۔ پانچویں نمبر پر جنرل موٹرز کی چیف ایگزیکٹیوآفیسر Mary Barra کو رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر  Christine Lagarde فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ برازیل کی صدر Dilma Rousseff فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ آٹھویں نمبر پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر سینڈ برگ کو رکھا ہے۔ گوگل اور یوٹیوب کی چیف آیگزیکٹیو آفیسر Susan Wojcicki کو فہرست میں نویں نمبر پر جگہ دی ہے جبکہ Michelle Obama دسویں نمبر پر ہیں۔ Queen Elizabeth کی فہرست میں 41ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ Angelina Jolie قسمت میں 54ویں نمبر پر ہیں۔ شیخ حسین واجد کو 59ویں نمبر رکھا ہے۔ گلوکارہ Shakira کو فہرست میں 81ویں نمبر ملا ہے۔

No comments.

Leave a Reply