سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے قریب خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں نماز جمعہ کے لئے خطبہ دیا جا رہا تھا کہ اس دوران مسجد کے دروازے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سمیت امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تاہم اس نے مسجد کے دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ خدشہ ہے کہ حملہ آور مسجد میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ دوسری جانب    پاکستان نے سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس حملے اور اس میں  بے گناہ شہریوں  کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان کے لواحقین کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے غم میں  برابر کے شریک ہیں اور پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply