سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے لیے ترکی نے امدادی آپریشن تیز کر دیئے

سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے لیے ترکی نے امدادی آپریشن تیز کر دیئے

سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے لیے ترکی نے امدادی آپریشن تیز کر دیئے

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے لیے ترکی نے امدادی آپریشن تیز کر دیئے۔ بحالی کے لیے 10 لاکھ ڈالر امدادی رقم بھی وقف کر دی۔ در بدر بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے ترکی میدان میں آ گیا۔ اقوام متحدہ  تنظیم برائے مہاجرین کے ذریعے ترکی نے سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد جاری کر دی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملائیشین صدر نجیب رزاق سے گفتگو میں کہا ہے کہ ترکی روہنگیا مہاجرین کی ذمے داری اٹھانے کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ترکی نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کو سراہا۔ ترک نیوی جہاز اور ہیلی کاپٹر سمندر میں بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کے لیے ریسیکو آپریشنز کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply