”مصنوعی جزیرے میں دفاعی منصوبہ” چین کے خلاف امریکہ اور مغربی طاقتیں اکٹھی ہو گئیں

امریکہ کی طرف سے چین کو خبردار کیا جا چکا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں جزیرے کی تعمیر نہ کی جائے

امریکہ کی طرف سے چین کو خبردار کیا جا چکا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں جزیرے کی تعمیر نہ کی جائے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے حال ہی میں بنائے گئے مصنوعی جزیرے پر بھاری اسلحہ بھی نصب کر دیا ہے اور یہ بڑا دفاعی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ امریکہ کی طرف سے چین کو خبردار کیا گیا تھا کہ علاقے میں کام کرنے والی اس کی نیوی کو چیلنج نہ کیا جائے جبکہ دھمکی کے انداز میں یہ بھی کہا گیا کہ درست دماغ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایسا کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ اب مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں اور چین نے نہ صرف متنازعہ علاقے میں بڑے رقبے پر مشتمل مصنوعی جزیرہ بنا لیا ہے بلکہ اس پر بھاری اسلحہ نصب کرنے کے بعد علاقے پر اپنا کٹرول مضبوط کر لیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی فوج نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جن علاقے میں اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے اور اس اقدام کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی جانب سے فضائی نگرانی میں اضافہ ہو جائے گا اور ہوئی جہازون پر حملہ کرنے والے ہتھیار بھی بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ نئی صورتحال کے پیش نظر مغربی طاقتوں نے اکٹھے ہو کر منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے متعدد بار امریکہ کی طرف سے چین کو خبردار کیا جا چکا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں جزیرے کی تعمیر نہ کی جائے۔

No comments.

Leave a Reply