سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہو گئے

سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہو گئے

سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہو گئے

زیوریخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہر طرف کرپشن کی گونج کے باوجود سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدر منتخب ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئرز لینڈ میں فیفا کی سالانہ کانگریس کے موقع پر فیفا کے صدر کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں سیپ بلاٹر کو 133 جبکہ ان کے مخالف امیدوار اردن کے شہزادے علی بن الحسین کو 73 ووٹ ملے تاہم بلاٹر کو صدر منتخب ہونے کے لیے 2 تہائی ووٹ لینا لازمی تھے جبکہ وہ 7 ووٹ پیچھے رہے اس لیے فوری طور پر دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا۔ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل علی بن الحسین نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جس پر سیپ بلاٹر کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ 79 سالہ بلاٹر نے 1975ء میں فیفا میں شمولیت اختیار کی جبکہ وہ 1998ء سے فیفا کے صدر منتخب ہوتے آئے ہیں تاہم اس بار فیفا میں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے انہیں یورپی ممالک کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اسی لیے وہ پہلے مرحلے میں ووٹوں کی مطلوبہ تعدا حاصل نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تحقیقاتی ایجنسی  کی جانب سے فیفا میں کرپشن الزامات کے بعد 7 بڑے عہدے داروں کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک کی جانب سے بلاٹر پر استعفی دینے اور دوبارہ انتخاب نہ لڑنے کا دبائو تھا تاہم انہوں نے تمام دبائو کو ایک طرف رکھ کر انتخاب لڑا اور پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہو گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فاربس کی جانب سے جاری دنیا کی موثر ترین شخصیات میں سیپ بلاٹر 70 ویں پوزیشن پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply